• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس محی الدین کو گورنر بلوچستان تعینات کیا جائے،بلوچ قبائلی رہنمائوں کا مطالبہ

خالق آبادمنگچر(آئی این پی)پرنس آغا محی الدین احمدزئی کوگورنربلوچستان تعینات کیاجائے موصوف ایک تجربہ کارسیاسی اورقبائلی شخصیت ہے اوررائل فیملی سے تعلق رکھنے کے باعث وہ اس عہدے کے لیے مناسب ہیں، بلوچستان کے بلوچ اورپشتونوں کے لیے بھی قابل قبول ہیں ۔ان خیالات کااظہار نال اورناچ کے قبائلی رہنماءحاجی خیرجان بلوچ، اورناچ کے سماجی رہنمالعل جان بلوچ، جان محمدبزنجواوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوںنے کہاکہ پرنس محی الدین احمدزئی بلوچ ایک سیاسی مدبراورزیرک سیاست دان ہیں اور بلوچستان کے عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں ان کے خاندان کی تاریخی حیثیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس لیے ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے تجربہ کاراور مخلص سیاست دان پرنس آغا محی الدین احمدزئی کوگورنربلوچستان تعینات کرکے انہیں عوامی خدمت کاموقع دیں امید ہے کہ وہ عوامی امنگوں پرپورااتریں گے ۔
تازہ ترین