• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے تمام معاملات طے

اوکاڑہ( صباح نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے شمولیت کا اعلان وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد کریں گے ۔ اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ئوں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز منظور وٹو سے ملاقات کی تھی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے منظور احمد وٹو کے صاحبزادے میاں خرم جہانگیر وٹو کی جانب سے فورس کیا گیا تھا ۔ ہونیوالی ملاقات میں منظور احمد خان وٹو سے ضمنی الیکشن تاندلیانوالہ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
تازہ ترین