• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زیدہسپتال‘ سینٹری ورکر بدسلوکی کا ذمہ دارقرار‘عدالت نےجیل بھیج دیا

رحیم یارخان‘ملتان(سٹی رپورٹر‘سٹاف رپورٹر)شیخ زیدہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی کےدوران لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار ملزم خاکروب کو عدالت کےحکم پر پولیس نےجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا ،انکوائری رپورٹ آگئی‘کمیٹی کی صفائی کمپنی کاٹھیکہ منسوخ اورملازمین کے کیریکٹرسرٹیفکیٹ لینےکی سفارش کی گئی ہے،تفصیل کےمطابق گزشتہ روزپولیس نےشیخ زید ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران لیڈی ڈاکٹرسےمبینہ بدسلوکی کےمقدمہ میں گرفتار ملزم علی حسن کوعلاقہ مجسٹریٹ فہدالرحمٰن کی عدالت میں پیش کیا‘پولیس نےرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دلچسپی ظاہر نہ کی جس پرعدالت نےملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ذرائع کے مطابق پولیس نےدرج مقدمہ کےملزم کو دوران تفتیش گناہگار قراردیا جبکہ ملزم نے صحت جرم سےانکارکیا تھا۔ ادھرلیڈی ڈاکٹرسےمبینہ بدسلوکی کےواقعہ میں سینٹری ورکرکوذمہ دارقراردیدیا گیا ہے، واقعہ کی انکوائری کرنیوالی 4رکنی کمیٹی نےاپنی رپورٹ پرنسپل کو پیش کردی ہے‘ پروفیسر ڈاکٹرساجد خان کی سربراہی میں پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم‘پروفیسر ڈاکٹرنزہت رشید‘ڈاکٹر شبیر عالم اعظم پرمشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ ہسپتال میں صفائی کاٹھیکہ حاصل کرنیوالی نجی کمپنی کاسینٹری ورکرعلی حسن جان بوجھ کررات کے پچھلے پہرڈاکٹرزروم میں دیوارپھلانگ کرداخل ہوا اور لیڈی ڈاکٹرکو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی مگرشورمچانےپرسکیورٹی سٹاف آگیا‘کمیٹی نےمحکمہ صحت پنجاب کونجی کمپنی کاٹھیکہ منسوخ اورسکیورٹی ڈیپازٹ ضبط کرنےاورعملہ صفائی کےکریکٹر سرٹیفکیٹ طلب کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔
تازہ ترین