• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 5 شہید مجاہدین سپردخاک، بانڈی پورہ میں ہڑتال، نظام زندگی مفلوج

سرینگر(کے پی آئی )شمالی کشمیر میں عسکریت کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں عمل میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے 5سیکٹر کے کمانڈر نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے فوج پوری طرح سے متحرک ہے۔شہیدپانچ مجاہدین سپرد خاک کردئیے گئے جن کی یاد میں بانڈی پورہ قصبے اور اس کے ملحقہ علاقو ں میں ہڑتال سے نظام زندگی درہم برہم اور مفلوج ہوگیا ،کاروباری ادارے بند پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ،تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام متاثر ، سرکاری دفتروں میں ملازمین کی حاضری برائے نام رہی ۔ شوقہ بابا گنڈ کے جنگل میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے 5سیکٹر کے کمانڈر نے پْر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شمالی کشمیر میں عسکریت کو کچلنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائیگی اور عسکریت پسندوں کو یا تو سرنڈر کرنا پڑیگا یا انہیں فوج کے ساتھ لڑنے پر مجبور ہونا پڑیگا۔ ۔ہڑتال کے دوران ارن ،شوقہ بابا اور دوسرے علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں تاہم کسی ناخوشگوار واقع کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ادھر بانڈی پورہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ارن سمبلر کے مقام پر پولیس نے اس وقت مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب وہ پانچ مجاہدین کی یاد میں ایک جلوس نکال کر بانڈی پور کی طرف آنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

تازہ ترین