• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے جوہری تنصیبات کی سیکورٹی سخت کردی

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیل نے ایران کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر تمام جوہری اور ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر زئیف سنیر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ریاست کو خدشہ ہے کہ ایران کسی بھی وقت جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی ادارے جوہری تنصیبات کی سکیورٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی62 ویں سالانہ جوہری کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ سنیر کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے حملوں کی دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ جوہری تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کا مقصد ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔

تازہ ترین