• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے بجائے بدتر ہو رہے ہیں،عمر عبداللہ

سرینگر(ایجنسیاں )نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہونگے اور کن حالات میں ہونگے ابھی اس کے بارے میں کچھ کہنامشکل ہے، کشمیر میں حالات بہتر ہونے کے بجائے دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں، بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھ کر ڈر لگتا ہے اور 35اے کیخلاف سازشوں نے غیر یقینی کو مزید بڑھا دیاہے، 35اے کیساتھ سب کچھ جڑا ہو اہے، انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے دورہ لداخ کے دوران نوبرہ میں پنامک اور سومر میں پارٹی عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ضلع صدر لداخ ونگدن اور کونسلر صاحبان بھی موجود تھے۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 35اے کیساتھ سب کچھ جڑا ہو اہے، ہم نے پنچایت اور اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس اب مرکز کو اپنی بات سنانے کا اور کوئی طریقہ باقی نہیں رہ گیا تھا۔ہم نے مرکز کو سمجھانے کا ہر ایک طریقہ اختیار کیا لیکن نئی دلی نے سب کچھ ان دیکھا اور ان سنا کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم رہاست کو درپیش خطرات کو بخوبی پہچانتے ہیں اور ان خطروں اور 35 اے کے بارے میں ہم نے لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلائی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ ہمارے لئے آسان نہیں تھا،ہمیں مجبوراً ایسا کرنا پڑا ، ہم نے لوگوں کی آسانی کیلئے نئے انتظامی یونٹ قائم کئے لیکن ہمارے بعد کی حکومت نے آج تک ان کو فعال بنانے کیلئے کام نہیں کیا،موصلاتی نظام تک میں کوئی درستگی نہیں لائی گئی ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی 15اگست کو لال قلعے پر کہتے ہیں کہ ہم خلاء میں انسان بھیجیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نوبرا میں بیٹھ کر لیہہ میں بات نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین