کراچی میں گارڈن تھانے کی حدود رام سوامی کے علاقے میں فائرنگ سے وسیم نامی شخص زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
ماڑی پور سے منشیات فروش گرفتار
ماڑی پورمیں پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام منشیات فروش فرید بلوچ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے سوا کلو چرس پولیس نے قبضے میں لے لی ہے، ملزم ماڑی پور میں منشیات فروشی میں ملوث ہے، گرفتار ملزم فرید بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
سپرہائی وے پر انصاری پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت55 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے۔