• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’سوئی دھاگا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول


ورون دھون اور انوشکا شرما کی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا: میڈ ان انڈیا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیںاورفلم کی مقبولیت کو چار چاند لگانے کے لیے فلم کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سوئی دھاگا‘ کے پہلے گیت ’سب بڑھیا ہے‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 55 سیکنڈ کے اس گیت کو یوٹیوب پر محض 3 دن میں 35 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ گیت ورون دھون پر فلمایا گیا ہے جس میں گلوکار سکھ وندر سنگھ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یاد رہے کہ انوشکا اور ورون دھون نے فلم’سوئی دھاگہ‘کی پروموش کے ساتھ ہی بالی ووڈ اسٹارز کو سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا چیلنج دیا تو شاہ رُخ خان ، اکشے کمار ، رنبیر کپور سمیت دیگر بولی وڈ اسٹار نے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی جس میں کچھ کامیاب ہوئے کچھ ناکام اور اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کو بھی چیلنج کرڈالا۔

شرط کتریا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک عام درزی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے جس میں انوشکا اور ورون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

انوشکا شرما اور ورون دھون ایک دیہاتی میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال 28ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین