• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست، سپریم کورٹ نے خارج کردی

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست، درخواست گزارکی جانب سے واپس لئے جانے پر سپریم کورٹ پاکستان نے خارج کردی۔

عمران خان کی بحیثیت وزیر اعظم نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ،سماعت کے آغاز پر ہی بیرسٹردانیال چودھری جو درخواست گزار بھی ہیں نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی۔

درخواست واپس لینے پر عدالت نےکیس نمٹاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی، آئین کے آرٹیکل63،62کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست 2017میں دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین