• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس ،سپریم کورٹ نے رائو انوار کی در خواست نمٹادی

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواست سپریم کورٹ پاکستان نے نمٹا دی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی در خواست پر نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف درخواست کی سماعت ہو ئی،چیف جسٹس پاکستان، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

سماعت شروع ہوتے ہی راؤ انوار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہدرخواست واپس لینا چاہتا ہوں،عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس کو نمٹا دیا۔

تازہ ترین