• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت کا مقدمہ،عدالت نے نواز شریف کو طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے سرل المیڈاکانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزرائےعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ حکم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا

سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی کارروائی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی ۔

سماعت پرعدالت نے سرل المیڈاکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور سرل المیڈاکانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنزکوسرل المیڈاکی پیشی یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے نوازشریف 8 اکتوبرکوذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا۔

نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئندہ سماعت پرپیش ہوجائیں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ اگلی پیشی پر شاہد خاقان عباسی بھی موجود ہوں گے۔

تازہ ترین