• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران کی دُہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ


سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کی دُہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ سرکاری افسران کی دہری شہریت پر حکومت کوسفارشات دیں گے، اہم عہدوں پر ایسے افراد سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کریں گے۔

عدالتی معاون نے استدعا کی کہ عدالت دہری شہریت سے متعلق حکومت اور پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنے دے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کےساتھ رعایت نہیں ہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ کے لیے دہری شہریت پر پابندی ہے تو بیوروکریٹس پر کیوں نہیں؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ایک ساتھ دو کشتیوں میں سوار نہیں ہوا جاسکتا۔

تازہ ترین