• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور قادری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

لاہور ہائی کورٹ نے 2014ء کے دھرنے پر عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس کے دیگر اراکین میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔

بنچ کے رکن جسٹس کاظم رضا شمسی کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فل بنچ تحلیل ہو گیا تھا، 2014ء میں عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف درخواستیں اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کی تھیں۔

درخواستوں میں عوامی تحریک، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو پارٹی بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد میں دھرنا دیا، انہوں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

تازہ ترین