• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مودی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےتوجہ ہٹانا چاہتے ہیں‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر رہنما پی ٹی آئی بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے بھارت کے چوکیدار کو ہی چور کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے لیے راہول گاندھی نے کہا کہ’’ہمارا وزیراعظم چور ہے‘‘، مودی کی چوری کے بارے میں سابق فرانسیسی صدر نے بھی گواہی دی۔

بابراعوان نے مزید کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانا ہوگا، نواز دور حکومت میں مودی کو پاکستان میں بہت سہولتیں تھیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے پٹیشنز غیر مؤثر ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے پاکستان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر سے پیچھے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔

بابر اعوان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا ہے کہ پہلی دفعہ وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کو جواب دیا، پہلی دفعہ بھارت کو پاکستان سے اس قسم کا جواب دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آنے والے ریاستی انتخابات کے لیے مودی اینٹی پاکستان ماحول بنانا چاہتا ہے، مودی کو سخت ناکامی ہوگی، پاکستان ذمےدار ایٹمی قوت ہے۔

تازہ ترین