• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عوام کو اب پیپلز پارٹی کا دور یاد آئے گا‘

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دوریاد آئے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہےکہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسرِ اقتدار آئےہیں۔ گیس اور پٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے، عمران خان نے عوام کو سہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہےاور بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔ حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی۔ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی کے بارے فیصلہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نےدعویٰ کیا تھا سارے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ واپس لاؤںگا، آگےدیکھیں کیا ہوتا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے، دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو ہمارا ہے۔ وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

تازہ ترین