• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش شامل ہیں۔

بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیاجبکہ ملزم کاساتھی فرارہوگیا،پولیس کے مطابق ملزمان بینظیر پارک کے قریب شہری سے لوٹ مارکررہے تھے۔

دوسری کارروائی میں گزری میں مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران 30بوتلیں شراب اوربیئر کے40کین برآمد کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تیسری کاروائی میں ماڑی پورمیں پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام منشیات فروش فرید بلوچ کوگرفتار کرلیا ۔

تازہ ترین