• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ارے ارے یہ کیا، کیا تمام سپر ہیروز کو ایکشن فلموں سے فارغ کردیا گیا ہے جو بیچارے اسپتالوں کی کھڑکیاں صاف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں ان تصاویر میں نظر آنے والے سپر ہیروز بیٹ مین، اسپائیڈر مین،فلیش اور کیپٹن امریکا نہیں بلکہ ان ہیروز کا لبادہ اوڑھے عام انسان ہیں۔

امریکا میں بچوں کے اسپتال میں زیرِ علاج بچوں کو خوش کرنے کے لیے وہاں کی ونڈو کلیننگ ایجنسی نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی۔

اس ایجنسی نے کئی سو ڈالرفی کاسٹیوم کے عوض بیٹ مین، فلیش،اسپائیڈر مین اور کیپٹن امریکا کے مخصوص کاسٹیومز حاصل کیے اور بچوں کی دلچسپی کے لیے اُنہیں اسپتال کی کھڑکیاں صاف کرنے پر مامور کردیا۔

صبح آنکھ کھلتے ہی جیسے ہی بچوں نے کھڑکیوں پر سپر ہیروز کی جھلک دیکھی وہ دیوانہ وار کھڑکیوں کی جانب بھاگتے نظر آئے اور بعد ازاں سپر ہیروز کیساتھ ہنسی خوشی تفریح کرتے دکھائی دیے۔

تازہ ترین