• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 502ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، 2سیل، 154کو جرمانہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جابن سے صوبے بھر میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق 502ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،جن میں سے 2 ناشتہ پوائنٹس سیل کر دیا گیا جبکہ 154کو جرمانے کیے گئے۔

ان 502میں سے لاہور میں 146، راولپنڈی میں 185، ملتان میں 118 اور گوجرانوالہ میں 53ناشتہ پوائنٹس چیک کیے گئے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیل کیے گئے پوائنٹس پر ناقص، بدبودار تیل اور غیر معیاری مصالحہ جات کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ جرمانے اشیائے خورونوش کو بغیر ڈھانپے اور ناقص صفائی پر کیے گئے،نیز پراسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی پر بھی جرمانے کیے گئے۔

تازہ ترین