• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 5 افراد ہلاک

تیونس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تیونس کےصوبہ Nabeul میں ایسی دھواں دھار بارشیں ہوئیں کہ ہر طرف پانی پانی ہوگیا ۔

سڑکیں تباہ اور مکانات میں بارش کا پانی داخل ہوگیاجبکہ بارش کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

تیونس کے وزیر اعظم یوسف شہید کا کہنا ہے کہ یہ تیونس کی تاریخ کی شدید ترین بارش تھی۔

تازہ ترین