• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کارگو ٹرین کی 38 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں


امریکی ریاست آئیوا میں کارگو ٹرین کی 38 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔دریا پر بنا پل ٹوٹنے سے ٹرین کی 20 بوگیاں پانی میں جا گری جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کارگو ٹرین کو حادثہ آئیوا کے علاقے Alton میں پیش آیا۔علاقے میں مسلسل ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ٹرین کی 95 میں سے 38بوگیاں پٹری سےاترگئیں ۔

حکام کے مطابق دریا میں کسی قسم کے خطرناک مواد کا اخراج نہیں ہوا ۔ منی سوٹا سے نبراسکا جانے والی کارگو ٹرین میں ریت اور سویابین آئل تھا

تازہ ترین