• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، فراہ میں فضائی کارروائی، 46 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 46 دہشت گرد مارے گئے۔

افغان ملٹری حکام کے مطابق فضائی کارروائی فراہ کے ضلع خاک سفید Khak Safidمیں کی گئی ، جس میں 46 دہشت گرد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

فضائی حملے میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیوں، دو موٹر سائیکلوں اور 38 ہزار کلو گرام بارودی مواد بھی تباہ کیا گیا۔

افغانستان کے کسی بھی لڑاکا گروپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین