• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،پارلیمانی کمیٹی ن لیگ نے 4 نام دے دیئے

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نامزد کردئیے ۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ کی طرف سے احسن اقبال ، مرتضی جاوید کو پارلیمانی کمیٹی کے لئے نامزد کردیا گیا ۔

اجلاس میں ابتدائی دو ناموں کے علاوہ بھی رانا ثنا اللہ اور رانا تنویر حسین کے نام بھی پیش کئے گئے ۔

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ۔

شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تبدیلی کی دعوےدارحکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منی بجٹ کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں گےتحریک انصاف کی حکومت سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

تازہ ترین