• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’منی لانڈرنگ پر کارروائی صرف ٹھوس شواہد پر ہوگی‘

برطانوی وزیر داخلہ ساجدجاوید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسزمیں صرف ٹھوس شواہد پر ہی کارروائی کریں گے۔

جیونیوز سے گفتگو میں ساجد جاوید نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کرپشن ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف کام کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی نظام انصاف میں بنیادی حیثیت ٹھوس شواہد کو دی جاتی ہے ۔

برطانوی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں کارروائی صرف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی ہوگی ۔

تازہ ترین