• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 243 کی نشست ہم سے چھینی گئی، عامر خان

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے این اے 243 کی نشست روایتی طور پر ایم کیو ایم کی ہے، الیکشن میں یہ نشست ایم کیو ایم سے چھینی گئی۔

عامر خان نے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کررہے ہیں،روایتی طور پر قومی اسمبلی کی یہ نشست ایم کیوایم کی رہی جو پچھلے الیکشن میں ہم سے چھینی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 6 بجے کے بعد معاملات تبدیل ہونا شروع ہوئے، اس بار ایسا ہونے نہیںدیں گے، جب تک فارم پینتالیس نہیں ملے گا پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں نکلیں گے۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کے حل کے لئے تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں، دیکھ رہے ہیں جو مطالبات رکھے وہ پورے ہورہے ہیں یا نہیں۔

این اے 243 سے ایم کیو ایم کے امیدوار عامر چشتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایم کیوایم کے مطالبات پر عمل کے لیے وقت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے عمران خان کا بیان بیک فائر کرگیا ، انہیں این اے 243 کے لئے کوئی ایک بھی اردو اسپیکنگ امیدوار نہیں ملا؟کیونکہ عالمگیر خان محسود کے کریڈٹ پر سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تازہ ترین