• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے دھاندلی برداشت کرلی اب نہیں کریں گے، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کےرہنماخواجہ سعد رفیق نےکہاہےکہ پہلی باردھاندلی برداشت کرلی،دوسری باربرداشت نہیں کریں گے، سیاست امراءکاشغل اورہمارا جینا مرنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے لاہور کے حلقہ این اے 131 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کےسلسلے میں والٹن روڈ پرانتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔

انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیا پاکستان بنتے ہی آٹا، گیس اور تیل مہنگا ہوگیا،18 کروڑ کی گاڑیاں 8 کروڑ کا اشتہار دے کر فروخت کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے پاس کارکن موجود ہیں تو وہ لوٹوں کو ٹکٹ کیوں دیتے ہیں،لوٹے غریب عوام سے نفرت کرتے ہیں وہ کبھی عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایوان وزیراعلیٰ میں بیٹھ کرضمنی انتخابات کوکنٹرول کیاجارہاہے، پاکستان میں آئینی حکومت کے لیے جدوجہد کرنی ہےاور ووٹ کے ذریعے آنے والی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا۔

تازہ ترین