• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تاجروں میں ویژن اور صلاحیت ہے ، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستانی تاجروں میں ویژن اور صلاحیت موجود ہے ،وہ بہترین اشیاء بنا رہے ہیں۔

لاہور میں فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ درآمدات کم ہوں اور برآمدات کو فروغ ملے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت درآمدات 58 بلین ڈالر جبکہ برآمدات 20 ملین ڈالر ہیں،یہ خسارہ پورا کرنا آسان کام نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، مسائل اتنے گھمبیر ہیں کہ ان سے فوری نکلنا آسان نہیںاور حکومت سمجھتی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔

تازہ ترین