• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروئشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈریچ نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔2007ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کسی اور کھلاڑی نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

گزشتہ برس کے پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو ، کروشیا کے لوکا موڈریچ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان مقابلہ تھا۔


برازیل کی خاتون فٹ بالر مارتا کو حیران کن طور پر چھٹی مرتبہ ’پلیئر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا۔

لندن ساؤتھ بینک کے رائل فیسٹول ہال میں ہونے والی تقریب میں لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کے انگلش پریمیئرلیگ میں ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا، جبکہ گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ تھیباؤ کورٹیس نے جیتا۔


بہترین کوچ کا ایوارڈ فرانس کے ڈیڈیئر ڈیشامپ کے نام رہا،ڈیشامپ کی کوچنگ میں فرانس نےاس سال فٹ بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔

ویمنزبیسٹ کوچ آف دی ایئر فرانس کے رینالڈ پیڈروس کو قرار دیا گیا۔

تازہ ترین