• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھڈو، 23پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا

جھڈو( نامہ نگار) تعلیمی سال کے 6ماہ گذر گئے جھڈو کے23پرائمری اسکولوں میں تاحال تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا ۔ اساتذہ کی عدم تقرری کے باعث سینکڑوں طلبہ در بدر ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق جھڈو کی یونین کونسل دلاور حسین میں8، روشن آباد میں8، آہوری میں 3 اور یونین کونسل فضل بھنبھرو میں 4پرائمری اسکول عرصہ دراز سے بند پڑے ہوئے ہیں ۔ مذکورہ دیہات کے باشندوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے بند اسکول کھولنے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ غیر تعلیمی میں مشغول پائے جاتے ہیں اور بچوں کا تعلیمی سلسلہ درہم برہم ہو چکا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے درس گاہوں میں اساتذہ کی پوسٹیں خالی ہو گئیں تھیں جو کہ سندھ حکومت اساتذہ کی تقرریاں کر کے پوری کرے گی۔ تاہم آزاد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بعض اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ملی بھگت اور مبینہ لین دین کر کے خود کا تبادلہ اور بائیو میٹرک من پسند اسکولوں میں کروا لی ہے اور سینکڑوں بچوں کی تعلیم کو داؤ پر لگا کر خود کے لیے آسانیاں تلاش کرنے کو ترجیح دی ہے۔

تازہ ترین