• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت کی تعریف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے پاکستان اور علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور علاقائی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سعودی عرب سے ہونے والی درآمدات 90فیصد تیل پر مشتمل ہے۔2016میں سعودی عرب سے ہونے والی درآمدات کا تخمینہ 130ارب ڈالر تھا اگر سعودی عرب پاکستان کو بیچنے والے تیل کو کم ازکم ایک سال ادھار پر فراہم کرے تو پاکستان کے ادائیگی کے توازن میں بہتری آئیگی۔پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی افواج پاکستان سعودی عرب کے مضبوط دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

تازہ ترین