• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں حلال مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش29ستمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں حلال مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش29ستمبرکو شروع ہوگی۔ نمائش میں ڈیری، سنیکس، سی فوڈ، آئس کریم، حلال فوڈز، سبزیاں، فروزن فوڈز سمیت مشروبات اور بیکری کی مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ دورہ دوزہ عالمی نمائش29 تا30 ستمبر2018ء کو منعقد ہوگی ۔ دو روزہ عالمی تجارتی نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین