• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کی بڑھتی اسمگلنگ روکنے کے لیے صدر مملکت کو تجاویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موبائل فون کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہم نے صدر مملکت کو تجاویز پیش کیں ہیں جنھیں صدر پاکستان نےبے حدسراہا ہے،صدر پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی کی تعمیروترقی کے لیے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے ۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ انھوں نے جنرل سیکریٹری حاجی ناصر خان ترک اور دیگر کے ساتھ صدر پاکستان سے ملاقات کی ہے ،ہمارے وفدنےاسٹریٹ کرائم کے خلاف الیکٹرونکس ڈیلرز کے تعاون اور چھینے گئے موبائل شہریوں کو واپس دلانے کی کوششوں سے انھیں آگاہ کیا جس پر انھوں نےاطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران ایسوسی ایشن کے وفد نے انہیں صدرمملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور الیکٹرونکس اشیا ٕ خصوصاً موبائل فونز کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کیں۔محمد رضوان نے درخواست کی کہ کرپشن کے خاتمے اور حکومت کے ریوینیو میں اضافے کے لیے ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی جائے۔تجاویز کو سننے کے بعد صدر عارف علوی نے انہیں تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
تازہ ترین