• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 10لیگ کی اجازت چھان بین کرکے ہی دی، آئی سی سی

دبئی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کو اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ہی اجازت دی گئی ہے۔ اس لیگ کو مانیٹر کرکے پہلے سال اجازت دی گئی تھی۔ تاہم شفافیت کے حوالے سے مزید چھان بین کرنا پڑی تو کریں گے۔ پیر کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ میں ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا بیان ضرور پڑھا ہے لیکن ابھی تک پاکستان نے ہم سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی چیف کی جانب سے اس متعلق آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگی گئی ہے۔ ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ امارات کرکٹ بورڈ ٹی ٹین کے ساتھ امارات ٹی 20 لیگ کا بھی میزبان ہے۔ کسی رکن ملک کو ایک سے زیادہ لیگ کرانے سے نہیں روک سکتے لیکن کسی لیگ کی ساکھ سے کھیل کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ کھلاڑی مسلسل کرکٹ کھیل کر ان فٹ بھی ہورہے ہیں اس معاملے کو آئی سی سی اجلاس میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس اور ایشین گیمز میں شامل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ کام ہے۔

تازہ ترین