• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر درگت، شکست موضوع بحث بنی رہی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیاکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی ناکامی سوشل میڈیا کے ساتھ ملک بھر میں محفلوں ، محلوں، دفاتر، تعلیمی اداروں میں موضوع بحث بنی رہی ۔ شائقین نے بعض مقامات پر کھلاڑیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ بعض شائقین کا کہنا ہے کہ ٹیم میں حکمت عملی کا فقدان ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ سرفراز کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں نے کرکٹرز کیخلاف پر دل کی بھڑاس نکالی ہے۔ بعض نے لکھا ہے کہ عمران خان نے بھارت سے دوستی کے لیے دوقدم آگے بڑھانے کا کہا اس لیے بھارت کی جانب سے کوہلی نہیں کھیلا اور پاکستان کا کوئی کھلاڑی نہیں کھیلا۔ بعض نے قومی کھلاڑیوں کی سرجھکی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ میچ جلدی ختم کرکے ڈیم کی کھدائی کے لیے جانا ہے۔ بعض نے لکھا کہ پوری قوم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ سوائے ان گیارہ کھلاڑیوں کے،بعض نے لکھا ہے کہ بھارت سے میچ نہیں جنگ کی ضرورت ہے۔ بعض کا کہنا تھا کہ اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے، ایشیا کپ میں کچھ نہیں رکھا۔

تازہ ترین