• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈسیپک ٹاکرا، پاکستان مرد وخواتین ٹیمیں ریگو ایونٹ سے باہر

  کورات سٹی، تھائی لینڈ(شکیل یامین کانگا/نمائندہ خصوصی) کنگز کپ سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں آسکا اور چیمپئن شپ کے پہلے ایونٹ کے مینز ریگو اور ویمن ریگو میں شکست کا سامنا رہا۔ ریگو میں پاکستانی مینز ٹیم نے اپنے تینوں میچ ہار گئی ۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روزپیر کو مینز ریگو میں پاکستان اور برازیل کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا جس میں برازیل نے پہلے سیٹ میں 21-7 اور 21-9 سے فتح حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے سوئٹزر لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں ابتدائی تین پوائنٹس حاصل کرلیے لیکن اس کے بعد سوئٹزر لینڈ کے کھلاڑیوں نے فائٹ بیک کیا اور مسلسل پوائنٹس حاصل کرتے رہے۔ سوئٹزر لینڈ نے 21-11 اور21-13 کے ساتھ میچ اپنے نام کرلیا۔ میانمار کی خواتین ٹیم کے تھائی لینڈ نہ آنے پر پاکستان کو واک اوور دیا گیا ۔ البتہ ٹیم ویتنام کے سامنے بے بس نظر آئی ۔ اسے 21-4 اور 21-4 سے شکست ہوئی، پاکستانی ٹیم کو تین میچوں میں سے دو میچ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

تازہ ترین