• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے پریکٹس میچ،اسد شفیق اے ٹیم کے کپتان مقرر

دبئی (نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں ہونے والے چار روزہ میچ میں پاکستان اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی صلاحیتوں کو بھی پر کھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 7 اکتوبر سے عرب امارات میں شروع ہوگی۔ اس سے پہلے آسٹریلیاکے خلاف چار روزہ میچ 29 ستمبر سے آئیسی سی کی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان اے ٹیم جمعرات کو روانہ ہوگی۔ 14 رکنی ٹیم میں اسد شفیق ، سمیع اسلم ، عابد علی ، افتخار احمد ، عثمان صلاح الدین ، سعد علی ، آغا سلمان ، محمد رضوان وکٹ کیپر، وقاص مقصود ، وہاب ریاض ، راحت علی ، عامر یامین اور عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔ توصیف احمد منیجر اور حافظ سجاد اکبر چیف کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عبدالرحمن کا تقرر بطور معاون کوچ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے عبد المجید کا انتخاب کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منگل کو پریکٹس سیشن کریں گے، اگلے روز ٹیم کی روانگی طے ہے۔
تازہ ترین