• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے ہار کر پاکستانی کرکٹرز کا آرام،آج پریکٹس کریں گے

دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں منگل کو دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم افغانستا ن کے خلاف میچ کھیلے گی۔ یہ غیر اہم میچ ہے بھارت نے پہلے ہی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم مسلسل دو میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ بدھ کو سپر فور کا آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،فاتح ٹیمجمعے کو فائنل کھیلے گی ، اس میچ کی اہمیت سیمی فائنل جیسی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پیر کو مکمل آرام کیا ۔ منگل کو پاکستانی ٹیم شام کو پریکٹس کرے گی۔ پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکستدی۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا ٹاکرا تھا اور دوسرے میچ بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویرات کوہلی کے بغیر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ کون سی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی اس کا فیصلہ بدھ کو ہوگا۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی بیٹنگ بڑا اسکور نہ کرسکی۔ پھر بولنگ کے دوران تین کیچ ڈراپ ہوئے۔
تازہ ترین