• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی جنگی برتری‘ دشمن کو تباہ کرنے کیلئے فوجی روبوٹس متعارف کروا دیئے

لندن( جنگ نیوز) برطانیہ نے جنگ میں مصنوعی انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے استعمال سے دشمن کو تباہ کرنے کا منصوبہ متعارف کروا کر جنگی میدان میں حریفوں پر سبقت حاصل کر لی ۔ برطانیہ نے کامیابی کے ساتھ ملٹری روبوٹس کے نئے آرسنل بنانے کے بعد ان کو ٹیسٹ بھی کر لیا۔ اس ملٹری روبوٹ ٹیکنالوجی کی وجہ سےبرطانوی فوجیوں کو داعش کے خلاف جنگ میں فوقیت حاصل ہو گی اور وہ زیادہ محفوظ انداز میں تیزی کے ساتھ کارروائی کر سکیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگی میدان کو سکین کر کے چھپے ہوئے دشمنوں کی نشان دہی ہو سکے گی اور زمین پر موجود فوجیوں کو سینسرز بھیجے جا سکیں گے۔ منسٹری آف ڈیفنس نے اس آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنگی میدان میں برطانیہ کی یہ پیش قدمی ایک انقلاب ہے جس سے برطانیہ کو دشمنوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔ روبوٹ سسٹم کی وجہ سے انسانی غلطیوں میں کمی آئے گی ۔ زمین پر ہمارے فوجیوں کو آزادانہ اور محفوظ کارروائی کرنے کا موقع ملے گا۔ ان روبوٹس کو مانٹریال کی گلیوں میں ٹیسٹ کیا گیا ۔ ڈیفنس منسٹر سٹیورٹ اینڈریو نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے برطانوی فوجیوں کو حملہ آوروں اور ان کے کمیں گاہوں کے بارے میں درست معلومات ملیں گی اور وہ زیادہ تیزی کے ساتھ مؤثر کارروائی کر سکیں گے۔ اس ٹیکنالوجی پر کروڑوں کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ کینیڈا میں تین ہفتے تک اس ٹیکنالوجی کے ٹرائل ہوئے اور یہ لڑائی کے اربن انوائرمنٹ ایکپیریمنٹس کی سیریز کا نیا تجربہ ہے۔ اس نئی فوجی ٹیکنالوجی کو فائیو آئیڈ الائنس برطانیہ‘ کینیڈا‘ آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ اور امریکہ کے فوجی ٹیسٹ کر رہے ہیں ۔ منسٹری آف ڈیفنس کے مطابق برطانیہ 2020 میں اسی نوعیت کی ملٹری ایکسرسائز کرے گا۔انٹیلی جنس کے سابق اور موجودہ آفیسرز کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کمیونی کیشنز ہیڈکوارٹرز(جی سی ایچ کیو) اور برٹش آرمڈ فورسز نے ڈیٹا تک جہادیوں کی رسائی کو روکنے اور اسے محفوظ بنانے کیائے نئی سائبر ٹیکنالوجیز کے استعمال کا منصوبہ بنایا ہے جی سی ایچ کیو کے ڈائریکٹر جرمی فلیمنگ نے کہا کہ گزشتہ اپریل میں ایجنسی نے آن لائن ٹیررازم فائٹ کیلئے آفینسیو ویپن کی تیاری کا کام شروع کیا تھا۔

تازہ ترین