• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوڈیل کے بعد یورپی شہریوں کو دو سال کیلئے لامحدود رسائی کی تجویز

لندن(نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ کیبنٹ منسٹرز سے کہا جائے گا کہ وہ یورپی یونین سے بریگزٹ پر نو ڈیل کے بعد یورپی یونین مائیگرنٹس کو دو سال کیلئے لامحدود رسائی گرانٹ کر دیں۔ یہ انکشاف برطانوی اخبار دی ٹائمز نے کیا۔ ہوم سیکریٹری ساجد جاوید کی اس موو سے بریگزٹیئرز ناراض ہو سکتے ہیں ۔ ہوم سیکریٹری کی تجویز کریں گے کہ یورپی یونین کے شہریوں کو یورپی بلاک سے نو ڈیل انخلا کے بعد 30 ماہ کیلئے سرحدوں سے آمد و رفت کا استثنیٰ دے دیا جائے ۔ کوئی بھی یورپی شہری جو اگلی مارچ سے ستمبر 2021 کے درمیان آئے تو اسے برطانیہ میں اس کے پاسپورٹ اور کرمنل ریکارڈ چیکس پر عارضی رہائش کی اجازت دے دی جائے۔اس مدت کے دوران وہ برطانیہ میں مستقل قیام کیلئے نئے مائیگریشن سسٹم کے تحت ویزے کیلئے اپلائی کرے گا۔ ساجد جاوید کی اس موو سے بریگزیٹئرز میں اشتعال پیدا ہو گا جو جلد از جلد سرحدوں کا کنٹرول واپس برطانیہ کے سنبھالنے کے حق میں ہیں ۔   

تازہ ترین