• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمارے آبائو اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر اور عطیہ خداوندی ہے، مقررین

سلاؤ( جنگ نیوز) پاکستان ہمارے آباؤ واجداد کی دی ہوئی عظیم قربانیوں کا ثمر اور عطیہ خداوندی ہے ملک کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنا افواج پاکستان کا نصب العین ہے، پاکستان آج بھی حالت جنگ ہے، قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہم پر مختلف ادوار میں بھارت نے جنگیں مسلط کیں، پاک افواج نے ہر جنگ کا بڑی جرات سے مقابلہ کیا ہے، آج ہم پر ہمارے دشمن اور غیر ملکی قوتوں نے دہشت گردی کی جنگ مسلط کر دی ہے۔ بھارت کے حکمران ہمیں کمزور نہ سمجھیں، وطن کی خاطر ہماری افواج اور عوام ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ تقریب کا اہتمام اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل نے کیا تھا جس میں وطن عزیز کیلئے دی ہوئی قربانیوں اور افواجپاکستان کی ملکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میزبانی کے فرائض مرکزی صدر حاجی عابد حسین، صدارت بانی وچیئرمین نعیم عباسی نقشبندی اور مہمان خصوصی منسٹر کو آرڈینیشن ہائی کمیشن غلام نبی میمن اور گیسٹ آف آنر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد خان تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ثمینہ خان نے ادا کیے، تقریب میں افواج پاکستان کی نمائندگی پاکستان کمیشن لندن کے ڈیفنس اینڈ نیول ایلچی کموڈر راجہ رب نواز نے کی۔ ملٹری اتاشی کونسل ندیم اقبال کونسلر شیر علی عباس ٹپلو، کرنل جعفر سلطان نیول آفیسر ظفر اقبال شاہ تھے۔ ریٹائرڈ میجر جنرل ظہیر الدین نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہماری جنگ کشمیر کے حل تک جاری رہے گی، اوورسیز پاکستانی وکشمیری وطن سے ہزاروں میل دور رہ کر بھی پاکستان کی بقا اور اس کی وحدت کی جنگ لڑتے ہیں۔ رب نواز کیھوڈور نیول اتاشی نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے آگے بڑھ کر دشمن کے عزائم خاک میں ملادیئے۔ او پی ویلفیئر کونسل کے چیئرمین نعیم عباسی نقشبندی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وکشمیری افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ پروفیسر مسعود ہزاروی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے او پی ویلفیئر کونسل بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ کونسلر مشتاق لاشاری نے کہا کہ پاکستان کی تہذیب وثقافت کو فروغ دینے کے لئے یہاں کی نئی نوجوان نسل کو آگے لایاجائے گا۔ مہمان خصوصی چیف گیسٹ آف پاکستان ہائی کمیشن غلام نبی میمن نے کہا کہ ہمارا دشمن انتہائی مکار ہے ، ہمیں پاکستان کی سالمیت اس کی وحدت کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد، اتفاق ونظم وضبط کا جذبہ برقرار رکھنا چاہئے۔ پروگرام کیساتھ میوزک کی تان پر پاکستان کا قومی ترانہ ہال میں شمیم احمد، ثمیرا انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ تقریب میں ایم پی راجہ محمد یاسین، میاں محمد سلیم، میئر آف وولورہمپٹن صدر ہیومن رائٹس فورم وکونسلر فورم عنصر احسن، میئر آف برینٹ ارشد محمود، میئر آف ہائی ویکمب راجہ سرفراز خان، ڈپٹی میئر چشم وصدر ہیومن فورم لندن قیصر چوہدری، چیئرمین پیرش کورٹ فیاض، مرکزی ترجمان او پی سی ڈبلیو پروفیسر مسعود ہزاروی، سینئر نائب صدر چوہدری آفتاب، اسلم ڈوگر، مرکزی کوآرڈینیٹر عمران حسین، مرکزی صدر بزنس فورم مجاہد حسین، صدر برطانیہ نعیم طاہر، شوکت حیات، صدر گریٹر لندن وسیم راجہ ، صدر پروفیشنل فورم انجینئر فرخ جمیل، انجینئر وقاص سہیل ، امجد تارڈ، امجدامین بوبی، صدر کرسچن فورم کانوپل رائے، صدر نارتھ زون ہارون نذیر، کوارڈینیٹر مڈلینڈ احتشام بن سعید، طارق چوہدری، ڈاکٹر زیڈ یو خان، سمیع اللہ مالک، کیپٹن منیر احمد، برٹش نیوی سابق میئرزکونسلر ظفر بھٹی، کونسلر مسعود، کونسلر عقیل، کونسلر ضیا احمد، کونسلر عشرت شاہ، کونسلر سعید احمد، کونسلر عارف، کونسلر منیر احمد، اصغر مجید، کونسلر ایوب، کونسلر فیاض، کونسلر مشتاق لاشاری، ایاز رفیق، راجہ راشد حسین، چوہدری ساجد علی، صاحبزادہ امام جیلانی، ملک امیر کابل، صدر آکسفورڈ عمران رانا، غلام صدیق، راجہ نواز، چوہدری ایوب، سردار لطیف خان، صدر ریڈنگ شمریز تارڈ، صدر وٹفورڈ چوہدری محمد شاہپال، صدر ہیڈ فورڈ راجہ عدنان، صدر بیڈ لورڈ کائونٹی ، جاوید اختر، غلام صدیقی، محبوب دین، بشیر خان، ڈور سے ڈاکٹر نثار مرزا ڈاکٹر آفشاں، ویمن فورم کی ڈاکٹر نورین، ایسٹر کھوکھر، شہناز پروین، عاصمہ عظیم عباسی، عثمان ظفر عرفان کیانی، پی ٹی کی کے رومی ملک، طاہر راجہ ،ناہید مہدی، شاہدہ جرال، ودیگر نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین