• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کے نائب رہنما نئے بریگزٹ ووٹ پر پارٹی ارکان کی حمایت کے خواہش مند

الندن ( نیوز ڈیسک ) لیبر کے نائب رہنما ٹام واٹسن نے کہا ہے کہ پارٹی کو بریگزٹ پر ایک اور ریفرنڈم کی مکمل سپورٹ کیلئے تیار رہنا چاہئے، ایک نئے پول سے پتہ چلا ہے کہ 86فیصد پارٹی ارکان چاہتے ہیں کہ عوام کوبرطانیہ کے مستقبل میں یورپ سے تعلقات پر ایک حتمی رائے دینے کا موقع دینا چاہئے۔گارڈین کے مطابق آبزرور کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں واٹسن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ سالسبرگ میں ای یو کانفرنس پر مسز مے کی تضحیک کے بعد ایک عام انتخابات کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ لیبر قیادت اور ارکان کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ متحد ہو جائیں تاکہ ٹوریز کی حکومت کا تختہ الٹنے کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔ واٹسن نے کہا کہ وہ جلد ایک الیکشن میں بریگزٹ پر بحث کو ترجیح دیں گے مگر وہ یہ امر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایک اور پبلک ووٹ کے لئے ارکان کے خیالات کا احترام کیا جانا چاہئے۔ واٹسن کا کہنا تھا کہ جرمی اور میں 2015یں لیبر پارٹی کی جانب سے اس کے ارکان کی حمایت کیلئے منتخب ہوئے تھے، اب اگر پارٹی ارکان چاہتے ہیں کہ بریگزٹ پر عوام کو ایک اور ووٹ کا موقع دیا جانا چاہئے تو ہمیں اپنے ارکان کی رائے کا احترام کرنا چاہئے اور ہم کو باہر نکل کر اس کیلئے دلیل دینی چاہئے۔
تازہ ترین