• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار یعقوب کے دورہ برطانیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں، رہنما اے جے کے ن لیگ

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، بلال علی، راجہ تیمور علی، راجہ مروت علی نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے دورہ برطانیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی2009ء میں میرپور ائر پورٹ کی منظوری جس کی اجازت سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی تھی اور یہ مطالبہ لندن میں ہم نے ان سے کیا تھا۔ اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ میڈیکل کالج، ائر پورٹ ضرور دوں گی۔ رہنمائوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے خصوص اپیل کی کہ میرپور ائر پورٹ اگر موجودہ حکومت بناتی ہے تو ضلع میرپور کے عوام اس کا زبردست خیرمقدم کریں گے اور حکومت پاکستان کے ہر اچھے کام پر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ائر پورٹ میرپور کے لوگوں کا حق ہے۔ یہ میرپور کے عوام پر ایک احسان ہوگا۔
تازہ ترین