• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن کی زیر نگرانی مدینۃ الزہرا میں’’درس کربلا‘‘ کے عنوان سے کانفرنس

بریڈ فورڈ(پ ر)منہاج القرآن برطانیہ کی زیرنگرانی عظیم الشان پراجیکٹ مدینۃ الزہرا بریڈ فورڈ میں شہدائے کربلا کی یاد میں عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’ درسِ کربلا ‘ ‘ کا انعقاد پروگرام ڈائریکٹر ’’ مدینۃالزہرا‘‘ شیخ محمد افضل سعیدی کی زیرنگرانی منعقد ہوا، منہاج القرآن برمنگھم کے ڈائریکٹر علامہ اشفاق عالم قادری مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام کا آغاز حافظ طارق محمود کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ مدینۃ الزہرا کے اسٹوڈنٹس محمد اسماعیل، فیضان رضا قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس کے بعد بریڈ فورڈ سے محمد اعجاز قادری، عاطف ریاض، برمنگھم سےآئےہوئے محمد افضل ڈوگر اور معروف نعت خواں عبدالقادر نوشاہی نےبھی بارگاہ نبویﷺ اور شہدائے کربلا کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کئے۔ مہمان مقرر علامہ اشفاق عالم نے اپنے خطاب میں محبت اہلبیت اطہارؓ کی اہمیت و فضیلت اور شہادتِ امام حسینؓ پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔اختتام پر میزبان کانفرنس شیخ علامہ محمد افضل سعیدی نے مہمانان گرامی اور شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مدینۃ الزہرا پراجیکٹ کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ درودوسلام کے بعد امت مسلمہ کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ کانفرنس کی نقابت محمد نعیم رضا قادری نے کی۔ منتظمین حذیفہ الیمانی، علیم ظہور الدین، فوزان احمدکے ساتھ منہاج یوتھ لیگ اور منہاج سسٹر لیگ نےکانفرنس کے انعقاد کیلئے خدمات انجام دیں۔
تازہ ترین