• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی شراب فروخت کرنے پر حاملہ لڑکی کو پارٹنر سمیت جرمانے کی سزا

راچڈیل (علامہ عظیم جی) دومرتبہ چوری کی شراب فروخت کرنے اور چوری کی گاڑی استعمال کرنے پر عدالت نے 21سالہ حاملہ لڑکی کو پارٹنر سمیت جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے پارٹنر کو ساڑھے چار سوپونڈ جرمانہ اور پچاسی پونڈ عدالتی اخراجات جبکہ حاملہ لڑکی 21سالہ جولی کو ایک سو پچاس پونڈ جرمانہ اور پچاسی پونڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا۔ عدالت کو استغاثہ کی وکیل پروین اختر نے بتایا کہ دونوں مجرمان اپنے پیدا ہونے والے بچے کے نئے کپڑے اور پرام خرید کرنے کے لئے رقم نہ تھی جس پر انہوں نے چوری کا راستہ اپنایا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ 21سالہ جولی امورس کے پارٹنر کےپاس رقم نہ تھی اور بینفیٹس کی رقم اتنی کم تھی کہ وہ اپنے نئے مہمان (بے بی) کے لئے کپڑے اور پرام خرید نہ سکتے تھے اس لئے انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ غلط راستہ اختیار کیا تاہم عدالت نے انہیں جیل کی سزا تو نہیں دی لیکن دونوں کو جرمانہ کردیا۔
تازہ ترین