• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکنگھم پیلس :چابیوں کے چھلے میں’ ٹیزر‘رکھنے پرگرفتار شخص کی رہائی

لندن ( نیوز ڈیسک ) بکنگھم پیلس پر ٹیزر قبضے میں رکھنے کے شبہ میں گرفتار ایک شخص کو پولیس نے رہا کر دیا ۔38 سالہشخص نیدرلینڈ سے وزٹ پر لندن آیا تھا۔ اسے اتوار کے روز برطانوی وقت کے مطابق 12.45بجے وزیٹرز کیلئے محل کے داخلی دروازے پر گرفتار کیا گیا ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ اس کے قبضے سے ملنے والی ڈیوائس کم طاقت کیتھی اور چابیوں کے ایک رنگ کا حصہ تھی جو کہ ایک حقیقی غلطی تھی مگر اس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ گرفتار شخص کو مزید کسی کارروائی کے بغیر رہا کیا گیا۔ ایک ترجمان نے کہا ہے کہ افسران برطانیہ آنے والے وزیٹرز کو یہ یاد دہانی کراتے رہے ہیں کہ ملک میں داخلے کے وقت ملکی قوانین کو پیش نظر رکھا جائے اور ایسی اشیا اپنے ہمراہ نہ لائی جائیں جن پر پابندی ہے۔ ان میں چھوٹے چاقو اور ذاتی ٹیزر طرز کی ڈیوائسز بھی برطانیہ کے آتشیں اسلحہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ بکنگھم پیلس کے حصے جو کہ ملکہ کہ شاہی رہائش گاہ کا حصہ ہیں کا حصہ ہیں ، ہر موسم گرما میں 10 ہفتوں کیلئے وزیٹرز کیلئے کھولا جاتا ہے۔ ملکہ فی الوقت گرمیوں کی تعطیلات گزارنے کیلئے سکاٹ لینڈ میں بالمورل کیسل پر رہائش پذیر ہیں۔
تازہ ترین