• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی آئرلینڈ میں سرجری کیلئے مریضوں کو انگلینڈکے مقابلے میں طویل انتظارکا سامنا

لندن ( نیوز ڈیسک ) این ایچ ایس اعدادوشمار کے مطابق اس سال بعض سرجریز کیلئے طویل انتظار کرنے والے افراد کی تعداد شمالی آئر لینڈ میں انگلینڈ سے کافی زائد تھی۔السٹر یونینسٹ ہیلتھ کے ترجمان رائے بیگس کے مطابق نان۔ارجنٹ سرجریز کیلئے فہرست میں شامل 10000سے زائد مریضوں نے ایک سال سے زائد عرصہ انتظار کیا۔ انگلینڈ میں ایسے افراد کی تعدادا 4000تھی ۔سرجریز کے اس طریقہ کار کو حکام کی جانب سے معمول کی سرجری قرار دیا گیا ہےجس میں گردے سے پتھریوں کو نکالنے کے آپریشن سے لے کر کولہے کی ہڈیوں کو نکالنا شامل ہے۔ہیلتھ سروس کے انتظامی افسران کا کہنا ہے کہ صورت حال کی ذمہ داری معمر آبادی بڑھ جانے اور سروس کی ڈیمانڈ میں اضافہ پر عائد ہوتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر سٹاف کی شدید قلت ہےاور انہوں نے مسئلہ سے نمٹنے کی کوششوں کو پلاسٹر لگانے کے مترادف قرار دیا۔ تا ہم ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر بورڈ نے کہا ہے کہ اس سال 30 ملین پونڈز کی اضافی فنڈنگ دستیاب ہے۔ شمالی آئر لینڈ میں اس سال 10118 افراد سرجریز کیلئے ایک سال سے زائد عرصہ انتظار کرتے رہے۔نارتھ ویسٹ میں الٹناگیلون ہاسپٹل پر اتنا ہی انتظار کرنے والوں کی تعداد 4036 تھی۔این ایچ ایس انگلینڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ میں اتنا انتظار کرنے والوں کی تعداد3464 ہے۔
تازہ ترین