• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز میں مسلم کانفرنس کے کوآرڈینیٹر کا جلد اعلان ہوگا، مہرالنساء

لندن(پ ر)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار امجد عباسی نے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی سیکرٹری جنرل مہرالنساء کو اوورسیز ممبر شپ فارم پیش کیے ۔اس موقع پر مہرالنساء نے اوورسیز کےجماعتی کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جماعت کی اوورسیز ممبر شپ حاصل کی اور تجدید رکنیت کی ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس اوورسیز میں ایک بھرپور ممبر شپ کا آغاز کیا اور دنیا کہ تمام ممالک جہاں جماعتی کارکنان موجود ہیں بھرپور ممبر شپ جاری ہے انہوں نے کہا کہ صدر جماعت کی ہدایت پر پوری دنیا کے مختلف ممالک سے کوآرڈینیٹرز کا باقاعدہ اعلان چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔ مہرالنساء نے خصوصی طور پر سردار امجد عباسی مرکزی کوآرڈینیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی کوآرڈینیٹر سردار امجد عباسی نے پوری دنیا میں ممبر شپ کے حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کہ اکثر ممالک میں ممبر شپ اور تجدید رکنیت کے لئے بھرپور کوششیں کیں جس کی وجہ سے ریکارڈ ممبر شپ ہو رہی ہیں ۔اس موقع پر سردار امجد عباسی نے مہرالنساء کو اوورسیز ممبر شپ حاصل کرنے والوں کی لسٹ فارم جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم اپنے ہدف کو پہنچ جائیں گے ۔مسلم کانفرنس کو اوورسیز میں جماعت کا اہم ترین ونگ بنائیں گے جو جماعت کا بیک بون کا کردار ادا کرے گا اس موقع پر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق نائب صدر سردار شکیل احمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین