• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈیئے ہر گھنٹے 6 معمر افراد کو لوٹ رہے ہیں ہیں، تفتیشی رپورٹ

لندن ( پی اے ) فراڈیوں نے گزشتہ سال کم وبیش49 ہزار افراد کو لوٹ لیا ،بی بی سی نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق فراڈیئے ہر گھنٹے 6معمر افراد کو لوٹ رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران معمر افراد کے ساتھ فراڈ کے واقعات کم وبیش دگنے ہوگئے ہیں،لیکن ماہرین کا کہناہے کہ فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے والے معمر شہریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے والے مزید افراد سامنے آرہے ہیں لیکن یہ تعداد بہت ہی معمولی ہے۔فراڈیوں کے ہاتھوں بار بار لٹنے والوں میں ایک 80 سالہ کاشتکار بھی شامل ہے جسے گزشتہ 6 سال کے دوران لاٹری میں 1.5ملین پونڈ جیتنے کاجھانسا دے کر مجموعی طورپر ساڑھے4لاکھ پونڈ سے محروم کیاجاچکاہے۔اس کی بہو نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان سے کہاجاتاہے کہ آپ بس انتظامی اخراجات کے طورپر صرف 300پونڈ بھیج دیں،جس کے بعد انھیں انعامی رقم مل جائے گی۔تفتیشی ٹیم نے برطانوی پولیس کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ایکشن فراڈ سے جو تفصیلات حاصل کی ہیں، ان کے مطابق 17-2016کے دوران 60سال سے زیادہ عمر کے40 ہزار 487افراد کوفراڈ کانشانہ بنایاگیا، جبکہ گزشتہ سال 48ہزار981 60سال سے زیادہ عمر کے معمر افراد فراڈیوں کانشانہ بنے۔
تازہ ترین