کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی پیک اور چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 ریکروٹس کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو صوبہ سندھ میں سی پیک کے کسی بھی مقام یا چینی باشندوں کی سکیورٹی پر تعینات کیا جائے گاجہاں انہیں کیمپس میں قیام کرنا ہوگا اور کم از کم پانچ برس تک یہ اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور ریپڈ رسپانس فورس کے ذریعے این ٹی ایس کے تحت بھرتی کیا گیا ہے۔