• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوارکی جانب سے وکالت نامہ جمع نہ کرانے پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نقیب قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر ملزم راؤ انوار کے وکیل کومدعی کی طرف سے عدالت پر عدم اعتماد سے متعلق جواب طلب کرلیا ،پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے مقتول نقیب اللہ محسود کے والد کی دائر درخواست کی سماعت کی ،درخواست میں فریق راؤ انوارکی جانب سے کسی وکیل کا وکالت نامہ جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ ہر تاریخ پر راؤ انوار کا وکیل تبدیل ہوجاتا ہے،چار چار وکیل پیش ہوتے ہیں لیکن وکالت نامہ کسی نے جمع نہیں کرایا،آج اگروکلات نامہ جمع نہ کرایا گیا تو ہم حکم جاری کردیں گےپہلے وکالت نامہ جمع کرایا جائے پھر بات سنی جائے گی جس کے بعد عابدزبیری کمپنی کے جونیئرنے وکالت نامہ جمع کرادیااور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔
تازہ ترین