• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پویس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز نے محمود آباد اور فیروز آباد کے علاقے سے 6 ملزمان محمد زاہد، اسلم، محمد شاکر ، امین ، سعد اور شاز علی بن عباس کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزم شاز علی بن عباس کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر پانچ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،پیرآباد پولیس نے منظور حسین مگسی اور حسن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، سرسید پولیس نے جعفر حسین کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ، بن قاسم پولیس نے ایرانی ڈیزل کی سپلائی میں ملوث ملزم نیاز علی کوگرفتار کر کے 4 ہزار لٹرز ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ، ماڑی پور پولیس نے فرید بلوچ کو گرفتار کر کےمنشیات برآمد کرلی ، بریگیڈ پولیس نے لائیزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف عرف برگر کو گرفتارکر کے منشیات برآمد کر لی ، سرجانی پولیس نے دو ملزمان رضوان عرف دادا اور عاطف ، بلوچ کالونی پولیس نے عادل اور قاسم کو گرفتار کر لیا ، کھارادر پولیس نےطاہر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ۔
تازہ ترین